press club ke senior nab sadar ko sangeen nataij ki dhanmki

پی ایف یوجے نے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا، بی یوجے۔۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے پی ایف یو جے کے سبکدوش ہونے والے صدر شہزادہ ذوالفقار کو آزادی صحافت اور میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کیلئے کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے ، بی یو جے کے صدر عرفان سعید ، جنرل سیکرٹری منظور احمد رند اور کابینہ کے دیگر عہدیداروں نے ایک بیان میں پی ایف یو جے کے 2019 سے 2022 کے دور کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان سے صدر منتخب ہونے والے سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے صحافیوں کے مسائل کے حل ، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی صحافت و اظہار رائے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال صحافیوں اور صحافت کیلئے انتہائی کھٹن رہے۔ آزادی اظہار رائے کے منافی قوانین ، صحافیوں کی گرفتاری اور تشدد کے پے در پے واقعات صحافیوں کی جبری برطرفی اور تنخواہوں میں کٹوتی اور تاخیر جیسے مسائل سامنے آئے۔ شہزادہ ذولفقار اور ان کی کابینہ نے حوصلے اور حکمت سے تمام صورتحال کا مقابلہ کیا اور کسی محاذ پر پیچھے نہیں ہٹے ۔ پی ایف یو جے کی سابق کابینہ کی صحافت اور آزادی اظہار رائے کیلئے اقدامات ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھے جائیں گے۔ شہزادہ ذوالفقار اور ناصر زیدی کی قیادت میں پی ایف یو جے نے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جس پر وہ اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ایف یو جے کی نئی کابینہ صدر افضل بٹ اور جنرل سیکرٹری ارشد انصاری کی قیادت میں صحافیوں کے حقوق اور آزادی اظہار رائے کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں