کراچی یونین آف جرنلسٹس نظریاتی کا دائرہ کار اب ملک بھر تک وسیع کردیا گیا ہے۔اب ملک گیر سطح پراس کا نام پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نظریاتی ہوگا۔اس بات کا فیصلہ کے یوجے نظریاتی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا۔جس کی صدرات عمیر علی انجم نے کی۔اجلاس آن لائن منعقد کیا گیا۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ پی ایف یوجے نظریاتی کی سندھ ۔پنجاب ۔خیبر پختوانخوا ۔گلگت بلتستان ۔آزاد کشمیر میں تنظیم سازی کی جائے گی۔اجلاس میں متفقہ طورپر عمیر علی انجم کو پی ایف یوجے نظریاتی کی مرکزی ایڈہاک کمیٹی کا سربراہ مقررکیا گیا۔اس کمیٹی میں ملک بھر سے نمائندگی ہوگی۔ملک بھر میں تنظیم سازی کے لیے آن لائن ممبر شپ پورٹل متعارف کیا جائے گا۔یہ ایڈہاک کمیٹی پی ایف یوجے نظریاتی کی رجسٹریشن ۔آئین اور انتظامی کو دیکھے گی اورآئندہ مشاورت تک کام کرے گی۔پی ایف یوجے نظریاتی کی مرکزی ایڈہاک اور صوبائی کمیٹیوں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔اس مشاورت میں سید محبوب چشتی کو پی ایف یوجے نظریاتی ایڈہاک کمیٹی کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ایڈہاک کمیٹی جلد ملک گیر دورے کا آغاز کرے گی ۔صوبائی اور ضلعی سطح پر تنظیم سازی کرے گی۔پی ایف یوجے نظریاتی کے قیام کا مقصد آزادی صحافت کے تحفظ اور صحافیوں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔۔
