PFUJ meetings continue on media crisis

میڈیا بحران، پی ایف یو جے کی مشاورت جاری۔۔

پاکستان فیڈرل یو نین آف جرنلسٹس( پی ایف یو جے ) کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل ( ایف ای سی ) کا تین روزہ اجلاس  ایبٹ آباد میں جاری ہے۔۔اجلاس کی میزبانی ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کررہی ہےجس میں پی ایف یو جے کے ملک بھر سے مختلف یونٹس کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور مرکزی عہدیدار شریک ہیں۔۔اجلا س میں پی ایف یو جے اور تما م یونٹس کی جانب سے کارکردگی و فنانس رپورٹس پیش کی جائیں گی جن پر بحث کے بعد منظوری دی جائے گی ۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ایوب جان سرہندی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کی جانب سے میڈیا ہاؤسز پر غیر اعلانیہ سینسر شپ ، حکومت و میڈیا تعلقات ، مختلف میڈیا ہاؤسز کی جانب سے ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی وغیرہ ایف ای سی کے ایجنڈے میں شامل ہیں ، جس پر تفصیلی باہمی مشاورت کے بعد پی ایف یو جے اپنی حکمت عملی مرتب کر کے اعلان کرے گی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں