پاکستان فیڈرل یونین اف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کہ قیام کے 75 سال پورے ہونے پر دو اگست 2025 کو پلاٹینیم جوبلی کی پروقار اور شاندار تقریب کےانعقاد کا اعلان کر دیا گیا کراچی میں پی ایف یو جے کے قیام عمل میں لایا گیا تھا اور کراچی کو ہی پلاٹینیم جوبلی منانے کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے دو اگست کو خالد دینال ھال میں جہاں 75 سال قبل پی ایف یو جے کے قیام عمل میں لایا گیا تھا تاریخی موقع پر تاریخی تقریب یوم تاسیس (پلاٹینیم جوبلی) کی انعقاد کے لیے کراچی کل پریس کلب میں سندھ کی تینوں فحال یوجیز کراچی یونین آف جرنلسٹس حیدراباد یونین آف جرنلسٹس سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سندھ سے پی ایف یو جے کی قیادت کا مشترکہ اہم اجلاس ہوا اجلاس میں یادگار تاریخی تقریب کے انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی شرکا اجلاس نے پلاٹینیم جوبلی تینوں یوجیز کی مشترکہ میزبانی میں کرانے کا خیر مقدم کیا کیونکہ 75 سال قبل جب پی ایف یو جے کی تشکیل ھوئی تھی اسوقت سندھ یونین آف جرنلسٹس تھی جس کے بطن سے تین یوجیز نے جنم لیا تینوں یو جیز کے صدور اور سکریٹریز پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا بھی عمل میں لایا گیا پی ایف یو جے کے خازن لالہ اسد پٹھان ممبر ایف ای سی مظہر عباس لالا رحمان کمیٹی کی معاونت کریں گے اجلاس میں “پی ایف یو جے نام ہے جدوجہد” کے سلوگن کی بھی منظوری دی گئی کے یو جے کی سوشل ڈیجیٹل کمیٹی میں تمام یوجیز سے ایک ایک ممبر شامل کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی پلانٹینیم جوبلی کے موقع پر پی ایف یو جے کے مجلہ کا اجرا بھی ہوگا مجلہ کمیٹی مظہر عباس کی نگرانی میں اراکین ہارون خالد اور وارث رضا پر مشتمل ہے جو 20 اگست تک مجلے کی اشاعت کو حتمی شکل دے گی۔اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیا۔کراچی پریس کلب میں کے یو جے کی میزبانی میں صدر طاہر حسن خان کی زیر صدارت ھونے والے اجلاس میں سکھر اور حیدرآباد یوجیز کے عہدیداران کو خوش آمدید کہا شرکاء کو کے یو جے کے جنرل سیکریٹری سردار لیاقت نے ” پی ایف یوجے ” کی پلاٹینیم جوبلی منعقد کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا اس موقع پر پی ایف یوجے کے سابق سیکریٹری جنرل اور ممبر ایف ای سی مظہر عباس نے پی ایف یو جے کے بانی اراکین ایم اے شکور احمد علی خان و دیگر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صحافیوں کو ملک گیر سطح پر منظم کرنے میں چونکہ صحافیان سندھ سرخیل رہے ہیں لہذا اس کی پلاٹینیم جوبلی منا نے کا اعزاز انہیں ہی مل رہا ہے پی ایف یو جے کے خازن لالہ اسد پٹھان نے پلاٹینیم جوبلی تینوں یوجیز کی مشترکہ میزبانی میں منانے کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور کامیاب تقریب کے لئے بھر پور عزم کا اظہار کیا اس ضمن میں مشترکہ کمیٹی میئر کراچی وزیر اعلٰی سندھ سے ملاقات کرکے تقریب میں مد عو کربےگی۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق پی ایف یوجے کی پلاٹینیم جوبلی تقریبات 2 مئی 2026ء تک جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا اجلاس میں ممبران ایف ای سی لالہ رحمان سموں اامتیاز خان فاران ھارون خالد اقبال ملاح نصر اللہ مہیسر کے یو جے کے نائب صدر وارث رضا جوائنٹ سیکریٹریز نعمت اللہ بخاری عمران جونئیر خازن محمد ناصر ممبران مجلسِ عاملہ ماجد خان ابوالحسن ایچ یو جے کے صدر محمد وسیم خان جنرل سیکرٹری جام فرید لاکھو، ایس یو جے کےصدرسلیم سہتو جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی نے اظہار خیال کیا اور پی ایف یو جے کی پلاٹینیم جوبلی تقریب کو شایان شان منانے کے عزم کا اظہارکیا۔
پی ایف یوجے کی پلاٹینیم جوبلی 2 اگست کو منانے کا اعلان۔۔
Facebook Comments
