pep or hyderabad press club ke 9 muntakhib ehdedaroon ko mubarakbad

پی ایف یوجے کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی نئی منتخب باڈی کو کامیابی پر اور لاہور میں شاندار تین روزہ بی ڈی ایم اجلاس کرانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد۔ جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نائب صدر ناصر شریف، لبنی جرار، جوائنٹ سیکر یٹری طلحہ ہاشمی۔ رفیق بلوچ۔ خازن یاسر محمود اور ایگزیکٹو کونسل کے اراکین جاوید خٹک۔ احمد جان۔ شمائلہ نواز۔ جیوتی مہیشوری۔ سیموئل گڈو۔ شیریں جامی۔ سمیں نواز۔ راشد قرار اور سیما شفیع نے اپنے بیان میں پی ایف یو جے کے نو منتخب صدر جی ایم جمالی سیکریٹری جنرل رانا محمد عظیم سمیت تمام نائب صدور اسسٹنٹ سیکریٹریز اور فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے منتخب ارکان کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ کے یو جے نے پی ایف یو جے کو تین روزہ شاندار بی ڈی ایم کرانے پر بہت مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایف یو جے نے ہمیشہ کی طرح اپنی جمہوری روایات کو برقرار رکھا ہے۔ صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس ( آئی ایف جے ) کے دنیا کے 42  ممالک کے چھہ لاکھ صحافیوں کے ساتھ منسلک پی ایف یو جے نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق اور آزادی اظہار کی جدوجہد کو جاری رکھا اور امید ہے کہ پی ایف یو جے کی نئی منتخب کابینہ ملک بھر میں جدوجہد کے تسلسل کو برقرار رکھے گی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں