ammar yousaf ko insaaf na mila to ahtejaaj ka aelan

پی ایف یو جے کی کتاب پر ویبینار 17 فروری کو ہوگا۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے آزادی صحافت اور میڈیا کو درپیش مسائل پر ویبینار کا سلسلہ شروع کیا ہے اس سلسلے کا پہلا ویبینار 17 فروری کو ہوگا۔ پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ناصر زیدی کے مطابق پہلا ویبینار پاکستان میں پی ایف یو جے کی 70 سالہ تاریخ پر مبنی کتاب پر ہوگا جس میں پاکستان میں آزادی صحافت کی 70 سالہ جدوجہد کو مختلف مضامین کی صورت میں قلمبند کرکے یکجا کیا گیا ہے۔  کتاب کے انگریزی عنوان کا ترجمہ ہے “جبری برطرفیوں سے کوڑوں تک پاکستان میں آزادی صحافت کی جدوجہد کی تاریخ” 17 فروری کو ہونے والے ویبینار میں ملک کے سینئر صحافی حصہ لیں گے جس میں محمد ضیاالدین، محمد علی صدیقی، مظہر عباس، پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور کتاب کے انگریزی حصے کے مدیر نظام الدین صدیقی، کتاب کے اردو حصے کے مدیر وارث رضا، کتاب کا ٹائٹل ڈیزائن کرنے والے معروف کارٹونسٹ رفیق احمد عرف فیکا اور کتاب کے پرنٹر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی شامل ہیں۔ فہیم صدیقی ویبینار کے موڈریٹر کے فرائض انجام دیں گے۔ ویبینار میں شرکت کے لیے پی ایف یو جے نے رجسٹریشن کا لنک جاری کردیا ہے۔

https://zoom.us/meeting/register/tJAkfuChqToqGtJw

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں