پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 28اپریل سے 30اپریل تک وفاقی دارالحکومت میں منعقد ہوگا۔ پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے تین روزہ اجلاس میں ملک میں آزادی اظہار رائے، آزادی صحافت اور صحافیوں کو درپیش مسائل پر بحث کے ذریعے حل تلاش کیا جائے گا۔ تین روزہ اجلاس راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ملک کے تمام صوبائی دارالحکومتوں اور بڑے شہروں کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کے وفود شریک ہوں گے جوکہ پاکستان میں صحافیوں کے لئے کام کی انجام دہی کی موجودہ ماحول سے ایف ای سی اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کریں گے۔
Facebook Comments