تحریر: محمد قیصر چوہان
محترم صدر، سیکریٹری جنرل، ایف ای سی ممبران پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس،السلام علیکم،جناب عالی۔۔
پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یو جے ) کے الیکشن گزشتہ سال کی طرح اس بار پھر نہیں ہو سکے ۔ ماضی کی طرح اچانک پھر سے آئین کو نظر انداز کر کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ آئین کے مطابق 13 اکتوبر تک لسٹ فائنل ہونا اور 30 جنوری تک پنجاب یونین آف جرنلسٹس ( پی یو جے ) کے الیکشن ہونا ہوتے ہیں مگر ایسا کچھ نہیں ہوا ۔ پی یوجے کی فیس بھی نہیں جمع کی گئی۔ آئین میں واضح کیا گیا ہے کہ سالا نہ چندہ نہ دینے والے اراکین ووٹ کا حق استعمال کرنے کا حق نہیں رکھتے ، یعنی الیکشن میں حصہ بھی نہیں لے سکتے ۔ الیکشن کروانے کے بجائے اپنے من پسند لوگوں میں عہدے بانٹ دیئے گئے۔ حالانکہ اراکین کی بڑی تعداد فیس ادا کرنے کی خواہشمند تھی لیکن فیس وصول کرنے والا کوئی نہیں تھا ۔ پی یو جے عہدیداروں کے اس اچانک کیسے جانے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ بی ڈی ایم ) ڈیلی گیٹس بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔ اس کا نہ تو کوئی شیڈول جاری ہوانہ الیکشن کمیشن کہیں نظر آیا ۔ پھر پی یو جے کے عہدیداروں کیلئے جن افراد کے ناموں کا اعلان کیا گیا اس میں این جی او، پرنٹنگ پر یس اور شعبہ اشتہارات کے ملازم بھی شامل ہیں ۔ اب اس پی یو جے کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کا الیکشن جیتنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ میرا پی ایف یو جے سے سوال ہے کہ جو لوگ پی یو جے میں متحرک ہونا چاہتے تھے اور الیکشن لڑنا چاہتے تھے ان کو الیکشن لڑنے کے حق سے کیوں محروم رکھا گیا ہے؟ پی یو جے عہد یداروں کی اس نامزدگی کی کیا آئینی حیثیت ہے اور کیا پی ایف یو جے کا بھی ایسے ہی انتخاب ہوتا ہے ؟ میری پی ایف یو جے سے درخواست ہے کہ وہ پی یو جے عہدیداروں کے اس اعلان نامزدگی کو مستر کر دے، ایک عبوری کمیٹی بنائے اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس ( پی یو جے ) کا الیکشن کروائے۔
یادر ہے کہ کوئٹہ میں ہونے والی بی ڈی ایم کے موقع پر بھی پی یو جے کے الیکشن میں اسی طرح کیا گیا تھا تب بھی میں نے یہ معاملہ اٹھایا تھا تو صرف تنقید کر کے معاملات ختم کر دیئے گئے تھے البتہ پی یو جے سمیت تمام یونٹوں کو آئین کے تحت الیکشن کروانے کا پابند بنایا گیا تھا اور واضح کیا گیا تھا کہ مستقبل میں کسی کا سب و پیشن کی ادائیگی سمیت آئین پر مکمل عملد رآمد نہ کرنے کا کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا بلکہ آئین پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
جناب عالی ! میڈیا مالکان کے ایجنٹ صحافیوں کی حقیقی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے ) کو اپاہچ بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ میں یہ معاملہ پی ایف یو جے کے نوٹس میں لا رہا ہوں تا کہ اسے بی ڈی ایم کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے اور الیکشن ٹربیونل بھی بنایا جائے جو غیر آئینی نامزدگی کے حوالے سے فیصلہ کرے ۔ آئین پر مکمل عملدرآمد ممکن بنایا جائے جبکہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس سے انحراف یونین سے غداری ہے۔ نوٹ ! اس کی کاپی پی ایف یو جے کی الیکشن کمیٹی کو بھی ارسال کی جارہی ہے تا کہ وہ بھی آئین پر عملد رآمد یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے متذکرہ حالات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے۔ نوٹ ! اس کی ایک کاپی بی ڈی ایم کے موقع پر تمام مند و بین کو بھی فراہم کی جائے۔(محمد قیصر چوہان ممبر : پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یو جے))۔۔