ملک بھرکے سینئر صحافیوں کا نمائندہ اجلاس ہفتہ 12اکتوبرکواسلام آبادمیں منعقدہوا جس کی صدارت پی ایف یوجے ورکرز کے صدر شمیم شاہد نے کی۔ اجلاس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مختلف دھڑوں کویکجاکرنے کی خواہش کااظہارکیاگیااور اس ضمن میں تمام دھڑوں کے رہنمائوں سے رابطہ کرنے پراتفاق کیاگیا۔ اجلاس میں اس بات پرتشویش کااظہارکیاگیاکہ پی ایف یوجے کے مختلف گروپ ہونے کی وجہ سے ملک بھرکے عامل صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مناسب اندازمیں کوششیں نہیں ہوپارہیں جس کاانھیں نقصان ہورہاہے۔ اجلاس میں اس بات پربھی اتفاق کیاگیاکہ صحافیوں کااتفاق اور اتحاد ہی وہ واحد راستہ ہے جس کی بنیادپر صحافیوں کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جاسکتی ہے اورجب تک مذکورہ گروپ اپنے , اپنے طورپر الگ سے کام کرتے رہیں گے اس کا نتیجہ صحافیوں کے لیے خاطرخواہ اندازمیں برآمد نہیں ہوسکتا۔ مذکورہ اجلاس جو شیخ یاسر شہزاد کی میزبانی میں منعقد ہوا جس میں لاہور سے راجہ ریاض، احمد ہمایون خان اورانصارحسین زاہدکراچی سےصدر کے یوجےفواد محموداورسینئرنائب صدر علی سرور اسلام آباد سے شیخ یاسر شہزاد کے علاوہ پشاورسے ضیاء الحق، عرفان خان اور شاہد حمید نے شرکت کی ۔ مذکورہ اجلاس میں سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرارنے خصوصی دعوت پر شرکت کی۔
پی ایف یوجے کے مختلف دھڑوں کو یکجا کرنے کی تجویز۔۔۔
Facebook Comments