digital media ko pfuj ki rakniat dene ka aelan

پی ایف یوجے کے انتخابات، عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ۔۔۔

پاکستان کے صحافیوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم پی ایف یوجے کے انتخابات نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوئے، 3 روزہ بی ڈی ایم کے تیسرے دن 23 فروری 2025 کے انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں کا اعلان کیا گیا جن میں افضل بٹ صاحب صدر ارشد انصاری سیکریٹری جنرل اور سعید جان لالا اسد پٹھان سیکریٹری فنانس منتخب ہوئے، پی ایف یو جے کی الیکشن کمیٹی کے چیئر مین اقبال جعفری نے نیشنل پریس کلب میں انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے اعلان کیا الیکشن کمیٹی کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے جاری کردہ رزلٹ کے مطابق نائب صدور کی 4 نشستوں پر سندھ کی نشست پر حیدر آباد یونین آف جرنلسٹس کے خالد کھوکھر، بلوچستان کی نشست پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے عیسی ترین، پنجاب کی نشست پر گجرانوالہ یونین آف جرنلسٹس کے حبیب الرحمان اور کے پی کے کی نشست پر خیبر یونین آف جرنلسٹس کے ناصر حسین کامیاب قرار پائے، اسٹنٹ سیکریٹری کی چار نشستوں پر سندھ سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جاوید اصغر چوہدری، بلوچستان کی نشست پر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نورالا ہی بیٹی پنجاب کی نشست پر ملتان یونین آف جرنلسٹس کے جمشید رضوانی اور کے پی کے کی نشست پر ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے محمد شاہد چوہدری کامیاب ہوئے، اس کے علاوہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کے 25 نشستوں پر ناصر زیدی، مظہر عباس، شہزادہ ذوالفقار، سلیم شہزاد، لالا رحمان، خورشید عباسی، ایوب جان سرہندی ، میڈم فوزیہ شاہد، امتیاز خان فاران، انور رضا، علی رضا علوی، محمد اقبال ملاح، نصر اللہ وسیر ، ندیم جاوید، ہارون خالد، عامر شهزاد، میاں صبیح الرحمان ، شفیق خان، شفیق خان پسوری، عامر سجاد سید، اعجاز مقبول، مخدوم احمد بلال، احسان الحق ، رؤف مان، قدیر سکندر، عمیر یا سر منتخب ہوئے ، الیکشن کمیٹی کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں ملک بھر سے 260 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، پی ایف یو جے کے انتخابات میں تمام منتخب ہونے والے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں