media workers ki halat zaar par sadar pfuj phoot paray

پی ایف یوجے کے الیکشن نومبر میں ہونگے۔۔

بی ڈی ایم کا  انعقاد  اورپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن نومبر2024 کو  اسلام آباد  میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔یہ اعلان یونین کی فیڈرل ایگزیکٹوکونسل کے 19 سے 21 جولائی 2024 کو گوجرانوالہ میں ہونے والے اجلاس میں کیاگیا ۔تمام یوجیز ایف ای سی کے آئندہ ہونے والے اجلاسوں میں اپنے اپنے منٹس رجسٹرساتھ لائیں گی ۔ آئین کے مطابق ہریوجے کے لئے اپنے پہلے اجلاس میں الیکشن کمیٹی بنانا لازم ہے ۔ ایف ای سی نے فیصلہ کیاہے کہ الیکشن کمیٹی تشکیل دینے کے آئینی تقاضے پوراکرنے کویقینی بنایاجائے گا ۔ آئندہ بی ڈی ایم میں یہ طے کیاجائے گا کہ آئندہ ہونے والے الیکشن پراسس کو مقررہ وقت پر مکمل نہ کرنے والی یونین کے خلاف کیاکارروائی کی جائے گی ۔جن ریجنل یونینزکی جانب سے الحاق کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں وہاں متعلقہ یونین کے عہدیدار دورہ کرکے ریجنل یونین کے الحاق سے متعلق فیصلہ کریں گے۔بی ڈی ایم کا  انعقاد  اورپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن نومبر2024 کو  اسلام آباد  میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ صدر اور سیکرٹری جنرل باہمی مشاورت سے  بی ڈی ایم اور الیکشن کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔ راولپنڈی ، اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس بی ڈی ایم کی میزبان ہوگی ۔ دوسری یو جیز بی ڈی ایم کے انعقاد میں معاونت کریں گی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں