پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں میاں شاہد ندیم صدر اور قاضی طارق جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔۔عامر سہیل ،فاروق جوہری,حسن حفیظ نائب صدر اور عدنان لودھی خزانچی منتخب جب کہ عتیق چوہدری ،فرید احمد ،عمران راج اور عدنان بھٹی جوائنٹ سیکرٹری پی یو جے منتخب ہوئے۔۔مجلسِ عاملہ میں رانا مظہر ،عثمان علی ،افضل چوہدری ،علی ربانی ،رانا اشفاق ،سلمان اعوان ،میاں عامر ،عبدالرحمن ،راشد وٹو ،وسیم چوہدری اور شوکت علی منتخب ۔دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب صدر میاں شاہد ندیم اور دیگر عہدیدارو ں کو مبارکباددی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب عہدیدارو ں کے لیے اپنے پیغام میں نیک خواہشات کااظہار کیاہے۔
Facebook Comments