ملک کے نمائندہ صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹس (پی ایف یو جے) کےتین روزہ بی ڈی ایم اجلاس کے بعدہونے والے انتخابات میں دو سالہ مدت کیلئے افضل بٹ صدر، ارشد انصاری سیکرٹری جنرل اور سعید جان(لالا اسد پٹھان) مسلسل دوسری بارفنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں،الیکشن کمیٹی کے چیئرمین اقبال جعفری نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایف یو جے انتخابات میں صدر سیکرٹری جنرل اور فنانس سیکرٹری کی ایک ایک نشست جبکہ نائب صدور اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی چاراور ممبران ایف ای سی کی نشستوں کیلئے 262 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، جن میں صدر کی ایک نشست کیلئے چودہ، سیکرٹری جنرل کی ایک نشست کیلئے 23، فنانس سیکرٹری کی ایک نشست کیلئے 29، نائب صدور کی چار نشستوں کیلئے 43،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی چار نشستوں کیلئے 40 جبکہ ممبران ایف ای سی نشستوں کیلئے 113 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں سےباقی تمام امید واروں نے باہمی مشاورت سے اپنے کاغذات واپس لے لئے جس کے بعد تمام باڈی بلا مقابلہ منتخب ہو گئی ہے،کامیاب ہونے والوں میں صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری اور فنانس سیکرٹری سعید جان(لالا اسد پٹھان) کے علاوہ چارنائب صدورمیں گوجرانوالہ سے راجہ حبیب الرحمان، حیدرآباد سے خالد عیسیٰ کھوکھر، کوئٹہ محمد عیسیٰ ترین اور پشاور سے ناصر حسین ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی چار نشستوں کیلئے ملتان سے جمشید رضوانی،کراچی سے جاوید اصغر،ایبٹ آباد سے محمد شاہد چوہدری اور کوئٹہ سے نور الہیٰ بگٹی جبکہ منتخب شدہ اور دو اراکین ایف ای سی کو صدر پی ایف یو جے کی طرف سے نازد کرنے کے بعد 27 ممبران ایف ای سی میں حیدرآباد سے عبدالرحمان(لالا رحمان)، اسلام آباد علی رضا علوی، لاہور سے اعجاز مقبول، کراچی سے ایوب جان سرہندی،اسلام آباد سے انور رضا ،کراچی سے ہارون خالد،اسلام آباد سے فوزیہ شاہد، کراچی سے امتیازخان فاران، رحیم یار خان سے احسان الحق، ایبٹ آباد سے محمد عامر شہزاد جدون، کراچی سے خورشید عباسی، گوجرانوالہ سے میاں صبیح الرحمان، لاہور سے مخدوم احمد بلال، فیصل آباد سے ندیم جاوید،حیدر آباد سےمحمد اقبال ملاح، سکھر سے نصراللہ وسیر، اسلام آباد سے ناصر زیدی، لاہور رانا شفیق خان پسروری، فیصل آباد سے قدیر سکندر، کوئٹہ سے سلیم شاہد، ملتان سے رؤف مان، کوئٹہ سے شہزادہ ذوالفقار، لاہور سےشفیق اعوان، کراچی سے مظہر عباس ، بہاولپور سے مجید گِل ، نذر عباس اور پشاور سے عمیر یاسر شامل ہیں،الیکشن کمیٹی میں چیئرمین اقبال جعفری کے علاوہ مائرہ عمران، شہریار خان، عاصم قدیر رانا،قلب علی اور صمد سالک شامل تھے۔