sahafion or anchorperson ka tahaffuz yaqeeni bnane ka mutaalba

پی ایف یوجے کے الیکشن اگلے سال فروری میں کرانے کا اعلان۔۔

پی ایف یو جے کی مرکزی قیادت کا ایک اہم اجلاس نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آر آئی یو جے کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ایف یو جے کے صدر  افضل بٹ، سیکریٹری جنرل ارشد انصاری اور خزانچی  لالہ اسد پٹھان نے شرکت کی۔ اجلاس میں  ناصر زیدی اور  مظہر عباس کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا جنھوں نے آئندہ فیصلوں کے حوالے سے آئین کے مطابق اجلاس کی رہنمائی کی۔ اجلاس میں صدر آر آئی یو جے  طارق علی ورک، جنرل سیکریٹری  آصف بشیر چودھری، صدر نیشنل پریس کلب  اظہر جتوئی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں آر آئی یو جے کے سیکریٹری  آصف بشیر چودھری نے بی ڈی ایم کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ آر آئی یو جے نے اجلاس کو بتایا کہ وہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں بی ڈی ایم کے لیے ہنگامی انتظامات کے لیے تیار ہے تاہم دسمبر اور جنوری میں اسلام آباد میں شدید سردی پڑتی ہے اور شدید سرد موسم کے لیے غیر معمولی انتظامات درکار ہوں گے تاکہ شرکاء کی صحت و تندرستی کے مسائل پیدا نہ ہوں۔ آر آئی یو جے نے اجلاس سے درخواست کی کہ اگر بی ڈی ایم کے لیے مناسب وقت دیا جائے تو مناسب انتظامات کو یقینی بنانے میں آسانی ہو گی۔صدر پی ایف یو جے  افضل بٹ نے کہا کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں انتخابات کا انعقاد ہو سکتا ہے تاہم الیکشن شیڈول کو کم کرنے کے لیے معاملے کو بی ڈی ایم کے سامنے رکھنا چاہیے۔اس موقع پر سینئر  شرکاء کی رائے تھی کہ الیکشن کے شیڈول کا طریقہ آئین میں درج ہے اور اس کو تبدیل کرنا مناسب نہیں ہو گا۔الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی غور و غوض کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ایف یو جے کے آئندہ انتخابات 23 فروری کو منعقد ہوں گے اور دو سالہ مندوبین کا اجلاس ( بی ڈی ایم ) کا انعقاد 21، 22 اور 23 فروری 2025 کو ہو گا۔اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام یوجیز اپنے انتخابات 30 جنوری تک مکمل کرنے کی پابند ہوں گی تاہم ڈیلیگیٹس پرانے والے ہی رہیں گے۔ اگر کوئی یو جے الیکشن کے انعقاد میں ناکام رہی تو آئین کے مطابق کاروائی ہو گی۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ قرارداد کے زریعے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ اگر کوئی منتخب باڈی اپنے دوسالہ مقررہ مدت 30 مارچ تک اپی ایف یو جے کے الیکشن نہیں کروا سکتی تو وہ معطل ہو جائے گی اور ایڈہاک کمیٹی 31 مارچ کو چارج سنبھال لے گی جو 60 دن میں انتخابات منعقد کروانے کی پابند ہو گی۔ ان تمام فیصلوں کی منظوری ایک قرارداد کے ذریعے بی ڈی ایم سے لی جائے گی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ چیئرمین الیکشن کمیٹی اقبال جعفری الیکشن کمیٹی کے دیگر چار ممبران کا انتخاب ازخود کر سکیں گے۔اجلاس میں آر آئی یو جے کی منتخب قیادت سے سنیر نائب صدر  راجہ بشیر عثمانی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری  گلزار خان ممبران ایگزیکٹو باڈی  علی اختر،  غفران چشتی،   نوابزادہ شاہ علی اور محترمہ صوبیہ مشرف کے علاوہ سابق صدر  عابد عباسی،  قربان ستی، جہانگیر منہاس اور پی یو جے سینیئر نائب صدر ظہیر شہزاد، یو کے ممتاز صحافی محمد رفیق مغل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں