ammar yousaf ko insaaf na mila to ahtejaaj ka aelan

پی ایف یوجے کی کامیاب کشمیر ریلی

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کےسیکرٹری جنرل رانا عظیم کی قیادت میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں صحافیوں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے شاہراہ دستور پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی نکالی جس میں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان ، امو رکشمیر کے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، مشعال ملک اور پی ایف یو جے کے مقصود اشرف سبحانی ، کلیم الحسن بابر ،عثمان ، آر ائی یو جے کے شکیل احمد ، صدیق انظر ، میڈیا ورکر کے صدر کلیم شمیم ، راجہ جاوید اور قدیر تنولی نے خطاب کی۔۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے ، پاکستان کا بچہ بچہ نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہےپاکستان اور کشمیر ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں ،وفاقی وزیر امور علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان ترجیحی بنیادوں پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے، ہمارا فوکس مسئلے کے سیاسی حل پر ہے، اگر بھارت نے چھیڑ خانی جاری رکھی تو اس کو منہ توڑ جواب دینے بھی گریز نہیں کریں گے  ، مشعال ملک نے کہا کہ اقوام عالم نے 20 روز سے 9 لاکھ بھارتی فوج کے محاصرے میں موجود کشمیریوں پر توجہ نہ دی تو بھارت کشمیریوں کی نسل کشی شروع کر دے گا جس کا نتیجہ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ کی شکل میں بھی سامنے آسکتا ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں