media workers ki halat zaar par sadar pfuj phoot paray

پی ایف یوجے کا یوم تاسیس، پریس کلب میں آج تقریب کا اہتمام۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے پی ایف یو جے کا یوم تاسیس اس عزم کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے کہ آج سے 74 سال قبل (2اگست 1950) آزادی اظہار رائے، بنیادی انسانی حقوق، جمہوری اقدار و روایات کی بحالی اور آمرانہ مزدور دشمن کالے قوانین کے خلاف شروع کی جانے والی جس تاریخ ساز جدوجہد(تحریک )کا آغاز کیا گیا تھا اسے جاری رکھا جائے گا۔ گجرانوالہ ایف ای سی کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی “پلاٹینیم جوبلی تقریبات” کا آغاز دو اگست بروز جمعہ شام 4 بجے کراچی پریس کلب میں ” تحریک آزادی صحافت” کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے ھوگا اور یہ سلسلہ دو اگست 2025 کو پی ایف یو جے کے قیام کے 75 سال مکمل ھونے پرمنعقدہ “گرینڈ پلاٹینیم جوبلی تقریب” پر اختتام پذیر ہوگا۔ کراچی پریس کلب میں منعقدہ تحریک آزادی صحافت سیمینار میں سینیئر صحافیوں مزدور وکلاء سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں مختلف مکاتب فکر اور سول سوسائٹی سے وابستہ شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سابق صدور اور جنرل سیکرٹریز کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اس موقع پر  پی ایف یو جے کی 74ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا. صدر طاہر حسن خان کی زیر صدارت کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ مندوبین اور سینئر دوستوں کے ساتھ اھم اجلاس میں سیمینار کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ تحریک آزادی صحافت سیمینار کی صدارت آزادی اظہار رائے اور آمروں کے خلاف طویل جدوجہد کرنے والے پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل کراچی پریس کلب کی سابق صدر و سیکرٹری حبیب خان غوری کریں گے جبکہ وزیر اطلاعات سندھ حکومت شرجیل انعام میمن مہمان خصوصی ہوں گے۔ صحافت کا بڑا نام روزنامہ جنگ کے سابق ایڈیٹر ادیب شاعر محمود شام، مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہ محمود شاہ، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما آمین الحق، پیپلز پارٹی کے سینیٹر مسرور احسن، چیئرمین ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اسد بٹ، ھیومن رائٹس کی سرگرم رکن مس انیس ہارون، پی ایم اے کے ڈاکٹر شیر شاہ، سینیئر صحافی مظہر عباس،، سینیئر فوٹو جرنلسٹس زاہد حسین زیدی، پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد صدر آرٹس کونسل آحمد شاہ اور سپریم کورٹ بار کے رہنما اختر حسین ایڈووکیٹ خطاب کریں گے۔جبکہ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر یاسین آزاد سابق نائب ناظم کراچی طارق حسن ایڈیٹربزنس ریکارڈر,سرفرازاحمد ،مہرین ابراہیم ایڈووکیٹ سمیت اھم شخصیات شرکت کریں گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں