pfuj dastoor election | Appealein mistrad

پی ایف یوجے کا مریم نوازکے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان۔۔

پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹ نے میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات سے متعلق آڈیو پر مریم نواز کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا،مریم نواز کے میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات سے متعلق آڈیو پر پی ایف یوجے نے قانونی جنگ کا اعلان کردیا ،سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا عظیم کا کہنا ہے کہ اشتہارات سے متعلق آڈیو پر پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹ کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرے گی,رانا عظیم نے قانونی جنگ کے ساتھ ساتھ مظاہروں کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا ن لیگ کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ بھی کیا جائے گا,سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے نے کہا کہ کیا جمہوریت اس طرح چلےگی؟ ایک غیرمنتخب عورت میڈیاکوکس طرح ڈیل کررہی تھی؟ بناعہدے کے اربوں کے اشتہارات کس طرح دےرہی تھیں؟راناعظیم نے لیگی دورحکومت میں دیئے جانے والےاشتہارات کے آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سب کو معلوم ہے اےآروائی، سما سمیت دیگر چینلز کیساتھ کیا ہوتارہا,انھوں نے مزید کہا جیو سمیت تمام میڈیا ہاؤسز آزادی صحافت کی جنگ میں ساتھ آئیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں