media workers ki halat zaar par sadar pfuj phoot paray

پی ایف یوجے کا خراج تحسین۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے ) نے آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے شروع کی گئی تحریک کے ہیروز کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے لیے جنرل ضیاء الحق کی آمرانہ حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضیاء حکومت نے اپنے دور حکومت میں بدترین سنسرشپ نافذ کی حتیٰ کہ فوجی عدالتوں نے اپنے من مانے فیصلوں میں صحافیوں کو کوڑے مارے جنہوں نے آمر کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی بجائے ضیاء حکومت کو چیلنج کرنے کو ترجیح دی، 13؍مئی ہیرو ہماری کمیونٹی کے لیے اثاثہ اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے آج کے صحافیوں کے لیے رہنمائی کا نشان ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقبال جعفری ،ناصر زیدی ، خاور نعیم ہاشمی اور مسعود اللہ خان کی بہادری کی خدمات کو آنے والے دور میں یاد رکھا جائے گا جنہوں نے 13 مئی 1978 کو کوڑے کھائے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں