pfuj ka friday ko mulk gair ehtajaaj ka aelaan

پی ایف یوجے کا منگل کو ملک گیر احتجاج کا اعلان۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم, لاہور پریس کلب کے صدراعظم چوہدری‘سنیئرنائب صدر پی ایف یو جے اشرف مجید‘جوائنٹ سیکرٹری میاں محمد ندیم‘رابط سیکرٹری احتشام الحق ‘سنیٹرل ایگزیکٹوکونسل کے رکن فاروق جوہری‘سیکرٹری پنجاب یونین آف جرنلسٹس شاہدچوہدری‘نائب صدر عامر سہیل سمیت پی ایف یو جے اور پی یوجے کے راہنماﺅں نے اے آر وائی نیوز کے اینکر ارشد شریف کے خلاف اندراج مقدمہ اور دیگر اداروں میں کام کرنے والے صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی سخت مذمت کی ہے۔۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے اعلان کیا کہ اگر حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی تو منگل کے روز ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا اور لاہور میں صحافی دھرنا دیں گے. ہفتہ کے روز لاہور پریس کلب کے باہر پی ایف یو جے کی کال پر پی یو جے اور لاہور پریس کلب نے مشترکہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں صحافیوں کی بڑی تعداد کے علاوہ تحریک انصاف کی راہنما عالیہ حمزہ اور مسرت جمشید چیمہ نے بھی شرکت کی۔۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے کہا کہ ارشد شریف پر بے سروپااندراج پرچہ میڈیا کو ڈرانے دھمکانے کے لئے کیا گیا ہے جو قابل قبول نہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پرچہ کو فوری ختم کیا جائے حکومتی ہتھکنڈے صحافیوں کو سچ اور حق کی بات کہنے سے نہیں روک سکتے. رانا عظیم نے کہا کہ ملک کے دیگر اداروں پربھی مشکل وقت آنے والا ہے ہم صرف اے آر وائی کے لئے نہیں نکلے بلکہ اگر جیو سمیت کسی بھی ادارے پر کوئی مشکل وقت آیا تو پی ایف یو جے اس کے خلاف بھی آواز اٹھائے گی اور احتجاج میں ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی۔۔لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری نے بھی آزادئی صحافت کے لئے جدو جہدجاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ میڈیا پر لگائی گئی کسی قدغن کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سنیئرنائب صدر اشرف مجید نے کہا کہ ہم حکومت کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ آمرانہ ہتھکنڈے اپنانے سے بازرہیں صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں صحافی حکومتوں کو وہی دکھاتے ہیں جو معاشرے کے حقائق ہوتے ہیں اس پر انتقامی کاروائیوں سے آج تک کسی حکومت کو کچھ حاصل نہیں ہوا.

پی ایف یو جے کے جوائنٹ سیکرٹری میاں محمد ندیم نے کہا کہ حکمران بھول رہے ہیں کہ ہم نے سول وفوجی دووں قسم کی آمریتیوں کا سامنا کیا ہے آزادی رائے ہمارا بنیادی حق ہے جس سے ہم کبھی دستبردار نہیں ہونگے حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے کہ جب یہ اپوزیشن میں تھے تو یہی صحافی ان کی آنکھوں کا تارا تھے آج یہ دشمن کیسے ہوگئے؟پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری شاہد چوہدری نے کہا کہ نہ ہم کل صحافت کی آزادی کی جدوجہد میں پیچھے ہٹے تھے نہ آج ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کے آمرانہ اقدامات قابل مذمت ہیں صحافی اپنا فرض پورا کررہا ہوتا ہے کبھی اسے ڈیوٹی کے دوران ڈرایا ‘دھمکایا جاتا ہے تو کبھی وہ جان سے جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے ہمارے بزرگوں نے ا س آزادی کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں ہم ان کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں