پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں جی ایم جمالی( بلامقابلہ )صدر اور رانا عظیم سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔ تین روزہ بی ڈی ایم اجلاس کے آخر میں انتخابات کا عمل ہوا۔ ملک بھر سے منتخب ڈیلی گیٹس نے انتخابات میں حصہ لیا۔ منتخب چار نائب صدور میں سعید جان بلوچ امین فطرت اعجاز حسین انصاری اور زبیر ایوب اور منتخب اسسٹنٹ سیکریٹریز میں اللہ بخش کاکڑ حامد شیخ خرم شہزاد جدون طاہر جمیل سیال منتخب ہوئے جبکہ جمیل مرزا سیکرٹری خزانہ منتخب ہوگئے۔ جبکہ پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے پچیس ارکان کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ منتخب ہونے والے ایف ای سی ارکان میں عاصم کمبوہ افضل چوہدری غلام مصطفی عزیز جعفر ترین ایوب اعوان فیصل کھوکھر عرفان گھمرو جنید خانزادہ رضوان قاضی ناصر قریشی عبدالکریم شیخ رانا اشفاق میاں رئوف پرویز خان سردار ظہیر رضا میاں شاہد رافع حسین فاروقی شاہد غزالی ذکی خرم شمائلہ نواز ضمیر ایچ خان سید ریاض حسنین رومان چوہدری صوفی اسحاق سومرو اور نصر اقبال شامل ہیں۔انتخابات کے بعد پی ایف یو جے کے اجلاس سے نو منتخب صدر جی ایم جمالی سیکرٹری جنرل رانا عظیم چیئرمین الیکشن کمیٹی اکرام بخاری اراکین احتشام الدین عاجز جمالی صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس شاہد بٹ صدر کے یو جے حسن عباس اور دیگر نے خطاب کیا۔ پی ایف یو جے کے نئے منتخب صدر جی ایم جمالی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک بھر کے صحافی اپنے معاشی حقوق کی حاصلات برطرفیوں اور بیروزگاری کے خلاف طویل جدوجہد کرنے کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے مرحلے میں ای پی این ایس۔ سی پی این ای۔ پی بی اے اور حکومت سے مذاکرات کے ذریعے ان پر دبائو ڈالیں گے کہ صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کا معاشی قتل عام کا سلسلہ بند کیا جائے۔ مطالبات نا مانے گئے تو پھر ہمارے لئے سڑکوں پر آکر دھرنے لگانے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ نو منتخب سیکریٹری جنرل رانا عظیم نے کہا کہ پی ایف یو جے ملک بھر کے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے ہم نے کبھی بھی صحافیوں کے ملک گیر اتحاد سے انکار نہیں کیا بلکہ ہمیشہ صحافیوں کے وسیع تر اتحاد کے لئے کوشش جاری رکھی۔ ابھی بھی کوشش جاری رکھیں گے کیونکہ میڈیا کی صنعت تاریخ کے بدترین بحران سے دوچار ہے اس لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔

پی ایف یوجے کے الیکشن۔۔
Facebook Comments