پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال دوہزار بائیس، دوہزار چوبیس مکمل ہوگئے۔۔ جی ایم جمالی صدر, رانا عظیم سیکرری جنرل, جمیل مرزا خزانچی جبکہ احتشام الحق دوبارہ سیکرٹری اطلاعات منتخب ہو گئے۔ جی ایم جمالی 170ووٹ لیکر پی ایف یو جے کے صدر منتخب ہو ئے۔ ان کے مقابلے میں امین اللہ فطرت نے 11ووٹ حاصل کئے۔رانا محمد عظیم 169ووٹ لیکر پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل منتخب ان کے مقابلہ میں صوفی اسحاق سومرو نے 10ووٹ حاصل کئے۔اسسٹنٹ سیکرٹری کے عہدے پرپنجاب سے راؤ قمر اور محمد اسماعیل بھی کامیاب ہوگئے۔ پی ایف یو جے کے دیگر تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ الیکشن میں ملک بھر سے پانچ خواتین بھی مختلف عہدوں پر کامیاب قرار پائیں۔

Facebook Comments