پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس( پی ایف یو جے )نے عام انتخابات کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں سے میڈیا پر پابندیوں کے متعلق موصول ہونے والی شکایات پر ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل ناصر ملک کی سربراہی میں الیکشن کمپلینٹ سیل قائم کر دیا ۔صدر پی ایف یو جے افض بٹ اور سیکرٹری جنرل ایوب جان سرہندی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن آف پاکستان کا جاری کردہ کارڈ پاس ہونے کے باوجود پاکستان کے کسی بھی شہر میں کسی صحافی کو پولنگ سٹیشن کے وزٹ سے روکا،کوئی انفارمیشن دینے سے انکار کیا گیا یا حقائق پر مبنی آپ کی کوئی خبر آپ کے اخبار یا چینل نے روکی ہے تو فوری طور پر پی ایف یو جے الیکشن کمپلینٹ سیل کے چیئرمین ناصرملک و ممبران ناصر زیدی ،عامر سجاد سید، نعیم حنیف صدر پی یو جےکو آگاہ کریں تاکہ ان شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے مفصل رپورٹ جاری کی جائے اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
پی ایف یو جے کا الیکشن شکایتی سیل قائم۔۔۔۔
Facebook Comments