پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی دو سالہ مدت کے لئے انتخابات 30 نومبر 2019ء کو کراچی میں ہوں گے۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر توصیف احمد خان کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی ایف یو جے کی 13 وابستہ یونینوں کے تقریبا 277 مندوبین اپنے عہدے داروں کو ووٹ ڈالیں گے۔ چئیرمین الیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 13 یونینوں نے اپنے انتخابات مکمل کر لئے ہیں جن میں ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس، بہاولپور یونین آف جرنلسٹس، فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس، گوجرانوالا یونین آف جرنلسٹس، حیدر آباد یونین آف جرنلسٹس، کراچی یونین آف جرنلسٹس، خیبر یونین آف جرنلسٹس، ملتان یونین آف جرنلسٹس، پنجاب یونین آف جرنلسٹس، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس، رحیم یار خان یونین آف جرنلسٹس اور سکھر یونین آف جرنلسٹس شامل ہیں۔ چئیرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان کا کہنا ہے کہ ان یونینوں سے پی ایف یو جے کے مندوبین کے نام سال 2019 کے اپنے متعلقہ انتخابات میں فاتح قرار پانے کے بعد موصول ہوئے تھے۔ ان کے مطابق، صدر پی ایف یو جے کے عہدے کے لئے کل 22 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، 41 نائب صدور کے چار عہدوں کے لئے انتخابی میدان میں ہیں اور 19 سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لئے امیدوار ہیں۔ اسی طرح 41 امیدوار چار اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے عہدے جبکہ خزانچی کے عہدے کے لئے 21 امیدوار انتخاب لڑ رہے ہیں۔
پی ایف یوجے کے الیکشن 30نومبرکو
Facebook Comments