پی ایف یوجے دستور کا ایف ای سی اجلاس تیس اگست تا یکم ستمبر اسلام آباد میں صدرنشین پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، جناب حاجی محمد نواز رضا کی مشاورت سے ہوگا۔۔ اس اجلاس میں درج ذیل ایجنڈے پر غور و خوض ، بحث اور بات چیت ہوگی ۔پی ایف یو جے ( دستور ) کے تمام یونس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت کو ممکن بنا ئیں۔صحافیوں کو در پیش مسائل ، جس میں تنخواہوں میں تاخیر، اضافہ ناہونا مختلف اخبارات کا اپنے کئی اسٹیشنوں کو بند کر کے کارکنان کو برطرف کردینا، بقایا جات کی عدم ادائیگی و غیر و پرغور۔۔سرکاری اور غیر سرکاری دھمکیوں ، کارروائیوں اور اس ضمن میں ہونے والے خدشات ، جان و مال کے تحفظ پر اقدامات اور امکانات۔۔صحافتی اداروں اور عامل صحافیوں کے خلاف ظالمانہ قوانین ، مقدمات ، پیر اترمیمی آرڈینینس و غیره۔۔اور پی ایف یو جے (دستور) کے زیر اہتمام یونینز کے انتخابات ، یونینز کی رپورٹس کار کردگی اجلاس میں زیرغور آئیں گی۔۔