pfuj dastoor ke election naye ohdedaraan muntakheb

پی ایف یوجے دستورکے الیکشن، نئے عہدیداران منتخب۔۔

حاجی نوازرضا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(دستور)کے  صدراورایچ اے خانزادہ سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے انتخابات برائے2022-24 اتوارکو کراچی پریس کلب میں منعقدہوئےملک بھر سے آئے ہوئے بی ڈی ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیابعد ازاں الیکشن کمیٹی کے مغیث بیگ نے انتخابی نتاج کا اعلان کیا،جس کے مطابق حاجی محمد نواز رضا صدر، اے ایچ خانزادہ سیکرٹری جنرل اورحامدریاض ڈوگر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے الیکشن کمیٹی کے نتائج کے مطابق ملک شکیل الرحمن حرسینئرنائب صدر جبکہ افسر عمران ، مہتاب اشرف خان اورمیاں محمد سلیم شاہد نائب صدورمنتخب ہوگئے انتخابی نتائج کے مطابق عامر لطیف سینئر اسسٹنٹ سیکرٹری جبکہ عمران احمد مقصود، محمد نسیم شاہ اور محمد ظاہر اسسٹنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئےفیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کی16نشستوں کے لیے شعیب احمد،سید شمائل عباس شاہ،شمس کیریو، شیماصدیقی، نویدانجم،عامر انور،عمران ایوب، فیصل جاوید،طاہرشہزاد،طارق سعید،تجمل حسین، چوہدری اصغر،سعیدآسی،ضیاء الحق شہزاد ،رانا محمد افضل اورملک الطاف منتخب ہوئےالیکشن کمیٹی کے چیئرمین رائوشمیم اصغرنے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔دریں اثنا ایڈمنسٹریٹر کراچی ، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ کی جانب سے پی ایف یوجے دستور کے اراکین کے اعزازمیں استقبالیہ دیا گیا۔۔ میونسپل کمشنر سید افضل زیدی، کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان، پی ایف یو جے(دستور) کے مرکزی صدر نواز رضا، جنرل سیکریٹری سہیل افضل کے یوجے دستورکراچی کے صدرراشد عزیز سمیت صحافیوں کی ایک بہت بڑی تعداد استقبالئے میں موجود تھی،ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور ستونوں پر ہی ریاست مستحکم رہ سکتی ہے موجودہ حالات میں ذمہ دارانہ صحافت کی ضرورت ہے اور صحافی برادری پر اس حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ وہ انہیں کراچی آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دنیا کی موجودہ صورتحال میں پاکستان منفی پروپیگنڈے کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس لئے ضروری ہے کہ ذمہ دارانہ اور مثبت صحافت کو فروغ دیا جائے، ایڈمنسٹریٹرنے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت صحافی برادری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور آزادانہ صحافت پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوریت ہر مکتبہ فکر کو آزادی کے ساتھ کام کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے (دستور)کے مرکزی صدر نواز رضا نے کہا کہ کراچی آنے پر پاکستان کے سب سے بڑے بلدیاتی ادارے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے اس مقام پر استقبالیہ دیا جانا جہاں قائداعظم محمد علی جناح کو پہلا شہری استقبالیہ دیا گیا تھا ہم سب کے لئے بڑا اعزاز ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں