خصوصی رپورٹ۔۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے 6 سال بعد ہونے والے نام نہاد الیکشن اور اسکے نتائج کو مسترد کردیا کیونکہ اس نام نہاد الیکشن کی دھاندلیاں جعلسازیاں اور آئینی خلاف ورزیاں الیکشن نتائج تک جاری رہیں اور اس نام نہاد الیکشن کے 2 نتائج جاری کئے گئے۔۔جبکہ قبل از الیکشن دھاندلیوں و جعلسازیوں میں یو جیز میں خفیہ ممبر شپ ووٹر لسٹ میں اضافہ بی ڈی ممبرز کی سلیکشن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد ووٹر لسٹ میں رد وبدل دستور گروپ کے چاروں امیدواروں کا نام ووٹر لسٹ سے خفیہ طور پر خارج کرنے کا سلسلہ جاری رہا جو کہ غیر آئینی اور قابل مذمت فعل ہے۔۔دستور کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے پی ایف یو جے دستور کے 6 سال بعد ہونے والے بی ڈی ممبرز اجلاس میں کارکردگی و آڈٹ شدہ مالیاتی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ایف ای سی اجلاسوں کے منٹس پڑھ کر سنائے گئے اور نہ ان کی منظوری لی گئی جبکہ اجلاس کی صدارت صدارتی امیدوار نواز رضا کرتے رہے۔۔
پی ایف یو جے دستور کے 6 سال بعد ہونے والے نام نہاد الیکشن سے تین یو جیز نے بائیکاٹ کیا 243 بی ڈی ممبرز میں سے صرف 151 نے ووٹ کاسٹ کیا باقی بی ڈی ممبرز نے احتجاجاً ووٹ کاسٹ نہیں کیا جبکہ نو منتخب جنرل سیکرٹری اے ایچ خانزادہ اپنے یونٹ کے یو جے دستور کے بی ڈی ممبرز کا مکمل اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔۔پی ایف یو جے دستور کا 6 سال بعد ہونے والا بی ڈی ممبرز اجلاس وفاقی و صوبائی حکومتوں اور وزیر اطلاعات و نشریات کی توجہ اپنی جانب مبذول نہیں کروا سکا جبکہ معروف الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا نے بھی مکمل طور پر نظر انداز کر دیا اور کوریج نہیں کی۔۔کے یو جے دستور گروپ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے پی ایف یو جے دستور کے نام نہاد الیکشن کا جائزہ لیا جس کے بعد چیئرمین ناصر محمود سینئر ڈپٹی چیئرمین زبیر ابراہیم اور ڈپٹی چیئرمین طارق اسلم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دستور گروپ کی جانب سے پی ایف یو جے دستور کے بی ڈی ممبرز اجلاس اور نام نہاد الیکشن کے حوالے سے دستور کی روشنی میں چلائی جانے والی حقائق پر مبنی مہم اور بیانیے کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔۔جس کے نتیجے میں لاہور ہزارہ اور بہاولپور یو جیز بی ڈی ممبرز اور سینئر ممبران نے الیکشن سے عملاً بائیکاٹ کیا اور صدارتی امیدوار فرخ سعید خواجہ جنرل سیکرٹری کے امیدوار رحمٰن بھٹہ اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری کے امیدوار ریاض احمد بلوچ نے پولنگ والے دن ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔۔
دستور گروپ کے جائزے کے مطابق دھاندلی اور جعلسازی کا سلسلہ الیکشن نتائج تک جاری رہا مغیث اشرف کی سربراہی میں الیکشن کمیٹی نے 24 گھنٹے کے اندر دو نتائج جاری کئے پہلا نتیجہ ریٹائر ہونے والے امیدواروں سے معاہدے کے برخلاف جاری کیا گیا جس پر الیکشن کمیٹی کے رکن تاثیر مصطفیٰ نے احتجاج کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے متبادل قیادت کی توہین قرار دیتے ہوئے چیئرمین الیکشن کمیٹی سے اس عمل کی تحقیقات کا تحریری مطالبہ کر دیا ہے۔۔دستور گروپ کے جائزے کے مطابق پی ایف یو جے دستور کی کراچی میں ہونے والے ڈیلیگیٹس اجلاس میں ملک بھر سے 243 بی ڈی ممبرز نے شرکت کی جس میں کراچی کے 150 لاہور کے 30 راولپنڈی کے 27 آزاد جموں و کشمیر کے 12 ملتان کے 8 ہزارہ کے 5 جبکہ سرگودھا بہاولپور رحیم یارخان اور حیدرآباد کے 4,4 بی ڈی ممبرز نے شرکت کی لیکن ان میں 151 نے ووٹ کاسٹ کیا جس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والوں کے ووٹ بھی شامل ہیں اگر ان کے ووٹ کل ووٹ 151 میں سے مائنس کر دئیے جائیں تو پھر کل 137 ووٹ کاسٹ ہوئے اور 92 بی ڈی ممبرز نے پولنگ میں حصہ نہیں لیا اور ووٹ کاسٹ نہیں کیا جبکہ کراچی کے بھی 50 فی صد بی ڈی ممبرز نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے جائزے کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے 6 سال بعد ہونے والے نام نہاد الیکشن میں دستور کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے خازن کی نشست کے نتائج میں تاریخی تبدیلی کر دی گئی واضح برتری سے جیتا ہوا امیدوار ہارے ہوئے امیدوار کے حق میں ریٹائر ہوگیا جسے الیکشن کمیٹی نے بھی درست قرار دے دیا۔۔مذکورہ تبدیلی غیر آئینی طور پر کی گئی ہے کیونکہ نتائج کے اعلان کے بعد جیتا ہوا امیدوار کسی کے حق میں ریٹائر نہیں ہو سکتا تاہم اسے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا حق حاصل ہے اور اس کے استعفے کے بعد اس نشست پر آئین کے مطابق دوبارہ الیکشن ہوگا۔۔دستور گروپ نے اس عمل کو بندر بانٹ قرار دیتے ہوا کہا کہ خازن کی نشست پر خاور نواز راجہ 112 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ 24 گھنٹے بعد جاری ہونے والے نتائج میں وہ 35 ووٹ حاصل کرنے والے رکن جماعت اسلامی سینئر صحافی حامد ریاض ڈوگر کے حق میں ریٹائر ہو گئے الیکشن کمیٹی نے حامد ریاض ڈوگر کو منتخب خازن قرار دے دیا الیکشن کمیٹی کے اس غیر آئینی فیصلے نے پی ایف یو جے دستور کے نام نہاد الیکشن کو مزید متنازعہ بنا دیا ہے۔۔کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ اس غیر آئینی اقدام کی مذمت کرتا ہے اور اسے آئین کے ساتھ مذاق قرار دیتا ہے۔۔(خصوصی رپورٹ)۔۔
(زیرنظر تحریر کراچی یونین آف جرنلٹس دستور گروپ کی ایک جائزہ رپورٹ تھی جس کے مندرجات سے عمران جونیئر ڈاٹ کام یا اس کی پالیسی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔۔۔ اگر پی ایف یوجے دستور یا کے یوجے دستور اس حوالے سے اپنا موقف دینا چاہیں تو ہم اسے بھی لازمی شائع کریں گے۔۔ علی عمران جونیئر)