پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے فرانس میں مقیم پاکستانی صحافی یونس خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ صدارت حاجی نواز رضا نے کی جبکہ صدر پی ایف یو جے افضل بٹ‘ صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی‘ سیکرٹری نیئر علی‘ آر آئی یو جے دستور کے صدر رانا کوثر علی‘ جنرل سیکرٹری راحیل نواز سواتی‘ سینئر نائب صدر ایوب ناصر سمیت رازق بھٹی‘ عارف ملک‘ اویس لطیف‘ عثمان جبار خان‘ طارق چوہدری‘ امجد صدیق اور سابق پریس قونصلر فرانس طاہر خوشنود شریک تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے یونس خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
Facebook Comments