sahafat-ka-mustaqbil-mehfooz-kese-banaya-jae

پی ایف یو جے دستور،الیکشن کا بروقت یقینی انعقاد

تحریر: جاوید صدیقی

ڈاکٹرعبدالجبارخان چیئرمین دستور گروپ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور۔فاؤنڈر ممبر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور۔ ناصر محمود ڈپٹی چیئرمین دستورگروپ سابق سیکرٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور۔ محمد عارف خان ڈپٹی چیئرمین دستور گروپ سابق صدروسیکرٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے مشترکہ پی ایف یو جے دستورالیکشن کمیٹی کے معزز ممبران سے الیکشن کےحوالے سے اپنے تحفظات ظاہر کیئے ہیں۔ انھوں نےگزارشات جناب محترم جناب مغیث اشرف بیگ صاحب چیئرمین الیکشن کمیٹی اور معزز ممبران جناب مقصودیوسفی صاحب جناب تاثیر مصطفیٰ صاحب جناب راؤ شمیم اصغر صاحب جناب میاں منیر صاحب جناب راجہ نثار صاحب کے پیش گزار کیں ہیں۔ اپنے گزارشات اور تحفظات میں لکھتے ہیں جناب عالی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے آخری سالانہ الیکشن مئی  دو ہزار سترہ میں ہوئے تھے۔دستور کیمطابق دو سال کی مدت مکمل ہونے کے بعد پی ایف یو جے دستور کے سالانہ الیکشن مئی سنہ دو ہزارانیس میں ہوجانےچاہئے تھے لیکن غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر الیکشن بر وقت نہیں کروائے گئے اس موقع پر ہم یونین آف جرنلسٹس دستور آزادکشمیر کوٹلی کے بھی انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے پی ایف یو جے دستور کے الیکشن کے انعقاد کی رضا کارانہ طور پر میزبانی قبول کی تا ہم میزبان یونین آف جرنلسٹس دستور آزادکشمیر کوٹلی کو اگر الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے کوئی تحفظات ہیں تو وہ فوری طور پر الیکشن کمیٹی کو اس سے آگاہ کریں معزز الیکشن کمیٹی انتہائی تاخیر کے بعد اب پی ایف یو جے دستور کے الیکشن کےشیڈول کا اعلان ہوا ہے اور الیکشن کمیٹی بنی ہے لیکن اب بھی شنید یہ ہیکہ کورونا کی آڑ میں الیکشن تاحکم ثانی ملتوی کرنے اور اقتدار پر مزید قابض رہنےکی سازشیں ہورہی ہیں جو کہ غیر آئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہیں ان مبینہ سازشوں کی وجہ سے ملک بھر کی یوجیز میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے اور اب یوجیز کسی صورت پی ایف یو جے دستور کے الیکشن کا التواء برداشت نہیں کرینگی۔ معزز الیکشن کمیٹی الیکشن کے شیڈول کے اعلان کے بعد الیکشن کمیٹی کی یہ آئینی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائے براہ مہربانی الیکشن کمیٹی تمام یوجیز کو بتائے کہ وہ اعلان شدہ شیڈول کے مطابق تین اپریل سنہ دو ہزار اکیس کو پی ایف یو جے دستور کے الیکشن کروارہی ہے یا نہیں؟ الیکشن کمیٹی اگر شیڈول کیمطابق پی ایف یو جے دستور کے الیکشن نہیں کروا رہی ہے تو براہ مہربانی بتائے کہ آئین کے کس آرٹیکل کے تحت ملتوی کررہی ہے اور مزید کیا اقدامات اٹھا رہی ہے؟ اللّٰہ تعالیٰ ہمارےفیصلوں میں برکت عطاء فرمائے آمین ثما آمین ۔۔(جاوید صدیقی)۔۔

(مصنف کی تحریر سے عمران جونیئر اور اس کی پالیسیوں کا متفق ہونا ضروری نہیں۔۔علی عمران جونیئر)۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں