pfuj dastoor election | Appealein mistrad

پی ایف یوجے دستورالیکشن، اپیلیں مسترد۔۔

پی ایف یو جے دستور کی الیکشن کمیٹی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے انتخابات 2022-23، کیلئے چند کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر غور کے بعد کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ مذکورہ افراد کا نام متعلقہ یونین کی ووٹرز فہرست میں شامل نہیں تھا، جبکہ الیکشن کمیٹی متعلقہ یونین کی فراہم کردہ ووٹر لسٹ پر الیکشن کرانے کی پابند اور ملحقہ یونین کی مقامی سیاست میں نہیں الجھنا چاہتی۔ الیکشن کے اگلے مرحلے میں کاغذات نامزدگی 27مئی کو رات بارہ بجے تک واپس لئے جا سکتے ہیں۔ پولنگ 28 مئی کو کراچی میں ہوگی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں