فوادچودھری کا بیان،پی ایف یو جے کی مذمت۔۔

پی ایف یوجے کے صدرافضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ایوب جان سرہندی نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے اس بیان کومعلومات سے لاعلمی کے مترادف قرار دیاہے جس میں انہوں نے الزام لگایاتھا کہ اے پی پی کے اسی فیصد ملازمین کوای میل کرنا بھی نہیں آتی، انہوں نے کہا وفاقی وزیر کے بیان سے سرکاری ادارے کےصحافیوں کی دل آزاری ہوئی ہے،ایسے بیانات سے گریز کیاجانا چاہئے، افضل بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اے پی پی میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کی سطح کے صحافی کام کررہے ہیں جنہوں نے دنیا میں پاکستان کا بہترین امیج ابھارنے اور حکومتی کارکردگی اچھے انداز میں عوام تک پہنچانےکیلئے اپناکردار ادا کیا ہے،پاکستان بھر میں اےپی پی سے وابستہ صحافیوں کو انکی قابلیت کی بنیاد پر قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، وزیر اطلاعات کو قومی سطح کے میڈیا اداروں سے برگشتہ کرنیوالے خوشامدیوں اور چاپلوسوں کی بات پرکان نہیں دھرنا چاہئے ۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں