سندھ کے نگراں وزیراطلاعات ، قانون و ماحولیات جمیل یوسف سے ان کے دفتر میں کے یو جے اور پی ایف یو جے کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ وفد میں جنر ل سیکر یٹر ی پی ایف یوجے اور صدر کے یو جے حسن عباس، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی اور ممبر کے یو جے لبنیٰ جرار شامل تھے، نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جمیل یوسف نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور صحافی معاشرے کی کان، نبض اور آنکھ ہوتے ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں معاشر ے کی بہتری اور مسائل کو اجاگر کر کے ان کے حلکے لئے بھی احسن طریقے سے ادا کرتے ہیں حکو مت ان کی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ان کو میدان صحافت میں درپیش مسائل کے حل کے لئے جامع پالیسی پر کام کر رہی ہے تاکہ دیگر شعبوں کی طرح صحافیوں کے بھی فلاح و بہبود و مثبت اور صحیح خطوط پر ممکن ہوسکے ۔ وفد نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون اور کردار ادا کرنے کییقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت کے ہر اچھے کام میں ساتھ اور عوام کی فلاح و بہبود و معاشر ے کی صحیح ترجمانی کے لئے اپنی پیشہ وارانہ امور کے ذریعے اپنا موثر اور مثبت کردار ادا کر سکیں۔
پی ایف یو جے،کے یوجے کی وزیراطلاعات سے ملاقات
Facebook Comments