پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے حکومت کی جانب سے میڈیا ٹربیونلز قائم کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوۓ اسے میڈیا کی آزادی پر قدغن قرار دیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی اور سیکریٹری جنرل رانا محمد عظیم نے کہا ہے کہ میڈیا انڈسٹری اور ماڈیا ورکرز کو مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت کی جانب سے پہلے سے موجود اداروں اور قوانین کی موجودگی میں میڈیا ٹربیونل بنانا ماڈیا کا رہی سہی آزادی چھیننے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کی آزادی ملک میں جمہوریت کی ضمانت ہے اور پی ایف یو جے میڈیا کی آزادی کے خلاف اقدامات کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ اس سلسلہ میں بھر پور احتجاج کیا جاۓ گا اور حکومت کوا یسی تجاویز واپس لینے پر مجبور کیا جاۓ گا۔
Facebook Comments