eid ke bad peca ke khilaf bharpoor tehreek chalane ka faisla

پی ایف یوجے اب سوشل میڈیا کی جانب گامزن۔۔

فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے  اپنا فیس بک پیج اور ٹوئٹر اکائونٹ کا آغاز کردیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے اپنے ایک مشترکہ اعلامیہ میں بتایا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ ہم نے سوشل میڈیا کے دو اہم ٹولز کو لانچ کردیا ہے جس کے ذریعے سے ہم ملکی اور عالمی سطح پر رابطوں میں مدد ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایف یو جے آئندہ ہفتے تک آزادی اظہار رائے اور میڈیا ورکرز کے معاشی حقوق کیلئے اپنی 70 سالہ جدوجہد پر مبنی کتاب کی بھی رونمائی کریں گے اور ان سوشل میڈیا اکائونٹس کا تعلق بھی اسی سے ہے۔ دونوں رہنمائوں نے مزید کہا کہ پی ایف یو جے اپنی ویب سائٹ پر بھی کام کررہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں