پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کی جانب سے سینٹرل باڈی اور ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، جس میں ملک بھر سے ممبران نے شرکت کی ۔ چیئر مین پی ایف یوسی فرخ شہباز وڑائچ ، سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب سینئر صحافی عبد المجید ساجد ، صدر پی ایف یوسی ساجد خان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر فرخ شہباز وڑائچ کا کہنا تھا کہ پی ایف یوسی ایک شاندار پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے نو جوان لکھاریوں اور شعبہ صحافت – نوجوان کے طلبہ کی بہترین تربیت ہوسکتی ہے۔ اس پلیٹ فارم کے توسط سے ملکی مسائل کو اجاگر کیا جار ہا ہے فارم کے توسط سے کیا جارہا اور بالخصوص نوجوانوں کو در پیش مسائل جیسے عدم برداشت کو ختم کرنے اور ان کی بات کو سننے کا انتظام ہے اور رواداری کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ سینئر صحافی سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب عبد المجید ساجد نے پی ایف یوسی کے اس عمل کو سراہا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اب شعبہ صحافت میں انقلاب آچکا ہے۔ نوجوان صحافی خود کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں ۔ دنیا آئی اے ٹیکنالوجی کی طرف جا رہی ہے۔ صحافت روایتی انداز سے نکل کر ڈیجیٹل میڈیم سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔ اگر آج کا صحافی خود کو جدید خطوط پر استوار نہیں کرے گا تو پیچھے رہ جائے گا۔ صدر پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ ساجد خان کا کہنا تھا کہ پی ایف یوسی کے پلیٹ فارم پر ہم نوجوان لکھاریوں اور صحافیوں کی تربیت کا اہتمام کرتے ہیں۔ ایسی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس سے فنی لحاظ سے تربیت ہو سکے ۔ وقت آچکا ہے کہ صحافت کو جدید اور دنیا میں رائج بجٹس کے مطابق کیا جائے ۔ افطار ڈنر میں عبد الماجد ملک ، رانا ذوہیب، شہزاد چودھری، سید شہزاد، روشن گیلانی ، اظہر تھراج، مریم را شد، نازیه شاید، را جا عمر فاروق ، فریدہ خانم ، محمد عمر، ادیب یوسف زئی سمیت بڑی تعداد میں ممبران نے شرکت کی ۔