پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ (پی ایف سی سی ) کی جانب سے تنظیم کے مرکزی صدر جناب احتشام جمیل شامی کے اعزاز میں کراچی پریس کلب میں ایک نشست ” ایک شام احتشام جمیل شامی کے نام ” منعقد کی گئی۔ جس میں پی ایف سی سی کے عہدیداران و ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ تمام ممبران نے تنظیم کے صدر کی صحت یابی کے بعد کراچی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔نشست میں تنظیم کی کارکرردگی کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل قریب میں پروگراموں کے انعقاد کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔ تنظیم کے جنرل سیکریٹری منصور احمد خان نے بتایا کہ ہم شہر کراچی میں ایک بڑے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے بالکل قریب تھے لیکن کویڈ 19 کی وجہ سے ہمیں وہ ملتوی کرنے پڑا ۔ الحمداللہ حالات اب کچھ بہتری کی جانب جارہے ہیں ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ اس وبا سے جلد از دنیا کو نجات دے اور تمام دنیا سمیت ہمارے شہر کے معمولاتِ زندگی مکمل بحال ہوں ۔ اگر حالات بہتر ہوتے رہے تو ہم جلد از جلد پروگرام کا انعقاد کریں گے۔پی ایف سی سی کے سرگرم کارکن جناب حمزہ خان سواتی نے جناب احتشام جمیل شامی کو ناول ” جیا کی جانب ” جو ان کی ایک خوبصورت تخلیق ہے پیش کی۔تنظیم کے ممبران نے تجویز دی کہ ممبر سازی کے کام کو تیز کیا جائے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا جائے، نئے لکھنے والوں کے حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے۔ تنظیم کے صدر جناب احتشام جمیل شامی نے تمام عہدیدارن و ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں کراچی آکر آپ لوگوں کے درمیان بہت اپنائیت سی محسوس ہوتی ہے ۔ نشست میں شامل شرکاء کے اصرار پر جناب احتشام جمیل شامی نے اپنی ایک غزل بھی سنائی جس پر تمام شرکاء نے انہیں خوب داد دی۔
