پشاور کے علاقے تہکال میں افغانستان سے آنے والے 4فنکاروں کورات گئے گرفتارکرکے جیل منتقل کردیا گیا جس پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ جنگ اوربدامنی سے متاثرہ افغان فنکار موسیقی کی محفل کیلئے پشاور آئے تھے جنہیں جیل بھیج دیا گیا، ندیم شاہ ، نویداللہ، سعید اللہ اوراجمل کو عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کردیا گیا،تھانہ تہکال پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق دوران گشت پولیس کو اطلاع ملی کہ ندیم شاہ ، نویداللہ، سعید اللہ وفااوراجمل ساکنان افغانستان تہکال کے علاقے میں موجود ہیں چنانچہ اس دوران پولیس نے چھاپہ مارکروہاں سے چاروں کو حراست میں لے لیااوران کے خلاف 14فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔پولیس کے مطابق گرفتارافراد غیرقانونی طور پرپشاور میں داخل ہوئے تھے اورموسیقی کے پروگرام پر چھاپے کے دوران انہیں حراست میں لیا گیا ،ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد انہیں جیل منتقل کردیا گیا، ادھر سوشل میڈیا پر افغان فنکاروں کی گرفتاری ناانصافی قراردیاجارہا ہے اور صارفین نے کمنٹس دیئے ہیں کہ وہ موسیقی پروگرام میں پرفارم کرنے کیلئے آئے تھے ، انہیں ڈی پورٹ کرنے سے افغانستان میں ان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)