پشاور پریس کلب کی انتخابی تاریخ میں کسی صدارتی امیدوار کے ووٹوں کا نیا ریکارڈ۔۔یونٹی پروگریسیو ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدوار ایم ریاض ریکارڈ 317 ووٹ لے کر ایک بار پھر پشاور پریس کلب کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے مدمقابل فداعدیل نے 156 ووٹ حاصل کئے۔نائب صدارت پر ایم ریاض کے پینل کے امیدوار رضوان شیخ 257 ووٹ لے کر منتخب قرار پائے، جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی اسی پینل کے شہزادہ فہد منتخب ہوئے جنہوں نے 275 ووٹ حاصل کئے، ان کے مقابلے میں انیلہ شاہین نے 196 ووٹ حاصل کئے۔ اسی طرح پشاور پریس کلب کے جائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر ایم ریاض کے پینل کے گل رحمان حقانی نے 242 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، ان کے مدمقابل بلال احمد نے 227 ووٹ لئے۔

Facebook Comments