peshawar mein cinema seal

پشاور میں سینما سیل، احتجاج کی دھمکی۔۔

پشتو فلموں کے سپرسٹار شاہد خان نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اجازت نامہ کے باوجود ارشد سینما کو سیل کرکے ورائٹی سٹیج شو کو بند کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پشاور  نے خواتین و مرد فنکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی انتہا کرتے ہوئے دھکے دیئے اور سینما کے دروازے توڑے ا گر یہی حالت رہی تو اس ملک میں کون کاروبار کرنے آئیگا ایک طرف حکومت سینما انڈسٹری کیلئے بجٹ میں اربوں روپے مختص کررہی ہے اور وسری طرف اسسٹنٹ کمشنر فنکاروں کی بے عزتی کر رہی ہے خیبر پختونخوا حکومت سمیت وفاقی حکومت کو لاکھوں روپے کا ٹیکس دیتے ہیں اسکے باوجود سینما انڈسٹری اور اس سے وابستہ ہنرمندوں کے ساتھ نارواسلوک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اگر فوری طورپر ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی تو سینما سمیت فلم انڈسٹری کے اداکار حکومت کیخلاف احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ‘راولپنڈی اورکراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زبو ں حالی کی وجہ سے سینما گھروں میں مجبور ی کی حالت میں ورائٹی شوز منعقدہورے ہیں جس کیلئے باقاعدہ طورپر ضلعی انتظامیہ سے اجازت لی جاتی ہے لیکن اسسٹنٹ کمشنر  نے گزشتہ روز مجھ سمیت خواتین دیگر مرد فنکار وں کے ساتھ بدتمیزی کی انتہا کرتے ہوئے گالم گلوچ کی اور ہماری بے عزتی کرتے ہوئے دروازے تو ڑ ے ۔آئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کیلئے جلد فلم انڈسٹری اور اس سے وابستہ فنکاروں کا اجلاس بلایا جائیگا ۔موجودہ ضلعی انتظامیہ سینما او رفنکار دشمنی پر اترآئی ہے انکے خلاف احتجاج کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا ۔ اگر ہماری داد رسی نہیں کی گئی تو اپنا کاروبار پنجاب منتقل کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں