karachi press club ke baahar sahafion par tashaddud qabal muzammat hai

پشاور کے صحافی کی فوری رہائی کا مطالبہ۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے دوران ڈیوٹی اسلام آباد پولیس کی جانب سے پشاور کے سینئیر رپورٹر اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے سابق جنرل سیکرٹری فیضان حسین کو زد کوب اور حراست میں لینے  کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی اسلام آباد سے ان کی فوری کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں صدرِ طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور مجلس عاملہ  نے کہا کہ فیضان حسین صحافتی ذمہ داری نبھانے کے لیے گیا تھا لیکن اسلام آباد پولیس نے بلاجواز حراست میں لیا جو پولیس گردی اور ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے۔ اسلام آباد پولیس اور حکومتی اداروں کو ایک صحافی اور شرپسند میں تمیز نہیں۔ کے یو جے کی مجلس عاملہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی ، آئی جی پولیس اسلام آباد سے کہا کہ فیضان حسین ایک پروفیشنل اور ذمہ دار صحافی ہے اس کا کسی جماعت یا گروہ سے تعلق نہیں۔ لہذا فیضان حسین کو فی الفور رہا کیا جائے اور اس کے خلاف عائد بے بنیاد الزامات واپس لئے جائیں۔ دوسری صورت میں ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی۔بیان میں مجلسِ عاملہ نے خیبر یونین آف جرنلسٹس کے دوستوں سے بھرپور یک جہتی کا اظہار کیا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں