صدرپنجاب یونین آف جرنلسٹس ابراھیم لکی،جنرل سیکرٹری مرزاخاور بیگ ، سینئر نائب صدر شاہد سپرا،نائب صدر خرم پاشا ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری عامرملک ، جوائنٹ سیکرٹری جواد حسن گل،خزانچی ندیم شیخ اور ایگزیکٹو کونسل نے پشاور حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ شہداءکے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، صدرپنجاب یونین آف جرنلسٹس ابراھیم لکی نے کہا کہ پشاور حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔افسوسناک واقعے کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کڑی سزا دی جائے۔ملک میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ کشیدگی کی مذموم سازشیں شروع کی جارہی ہیں۔زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments