صحافی اسد طور نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید سے منسوب غیر اخلاقی ویڈیو کو فرانزک ماہرین نے جعلی قرار دیا ہے۔اپنے یوٹیوب چینل پر اسد طور نے کہا کہ پرویز رشید کی مبینہ ویڈیو کال میں خاتون والا حصہ تو جعلی ہے کیونکہ اس کا فریم سیاہ رنگ کا آ رہا ہے جب کہ ویڈیو کال میں ایسا فریم نہیں ہوتا اس لیے صاف پتا چل رہا ہے کہ یہ کوئی اور ویڈیو جوڑی گئی ہے۔اسد طور کے مطابق انہوں نے اپنے تئیں فرانزک ماہرین سے رابطہ کرکے اس ویڈیو کی جانچ کروائی ہے ۔ فرانزک ٹیسٹ میں پتا چلا کہ 22 ویں سیکنڈ پر ویڈیو میں ایک جمپ ہے اور نینو سیکنڈ کاوقفہ ہے ، ویڈیو کے شروعاتی حصے میں جہاں پرویز رشید نظر آ رہے ہیں وہ اصلی ہے لیکن جب ویڈیو میں جمپ آتا ہے وہاں سے ویڈیو ایڈٹ کر کے بنائی گئی ہے۔ اس جمپ کے بعد کی ویڈیو کسی اور کی ہے اور اس میں پرویز رشید کا چہرہ بھی نہیں ہے۔ وہ ایک مخصوص جگہ پر فوکس کی ہوئی ویڈیو ہے جس میں ایک مخصوص حصہ دکھایا جا رہا ہے۔ اسد طور کے مطابق ویڈیو دو مختلف لوگوں کی جوڑ کر بنائی گئی ہے، چونکہ دونوں افراد کے ارد گرد کا ماحول اور لباس ایک جیسا ہے تو اسے پرویز رشید سے منسوب کیا جا رہا ہے۔
پرویزرشید کی وڈیو جعلی ہے، صحافی کا دعویٰ۔۔
Facebook Comments