ammar yousaf ko insaaf na mila to ahtejaaj ka aelan

پرویز رشید صحافی برادری سے معافی مانگے، پی ایف یوجے۔۔

پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے مسلم لیگ ن کے نائب صدر پرویز رشید کی جانب سے سینئر صحافیوں کے بارے تضحیک آمیز کلمات ادا کرنے کی شدید مزمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اس غیر اخلاقی عمل پر پوری صحافی برادری سے معافی مانگیں۔ پرویز رشید اور مریم نواز کی آڈیوز لیک سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے سینئر صحافی مظہر عباس اورحسن نثار کو  تضحیک آمیزالقابات سے نوازا اور کہا کہ وہ ایک نجی چینل کے پروگرام میں ان کی سیاسی جماعت اور قیادت بارے غلط تبصرے اورگالم گلوچ کرتے ہیں۔  پی ایف یو جے لیڈرشپ نے کہا ہے کہ ان سینئر صحافیوں کی تحریر اور تبصرے سے اختلاف رکھنا آزادی اظہار ہے اور سیاسی جماعتوں کو حق ہے کہ صحافیوں کی رائے اور تبصرے کی نفی کریں یا اسے مسترد کریں مگر کسی جماعت, تنظیم یا حکومت وقت کو یہ حق نہیں کہ وہ صحافیوں کو گالیاں دینا شروع کردیں- پی ایف یو جے نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوی طور پر اپنے اس غیر اخلاقی رویہ پر معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف باقاعدہ احتجاج کیا جائے گا۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں