personal data protection bill personal

پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل منظور۔۔

ڈیجیٹل دنیا سے خود کو ہم آہنگ کرنے کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی جانب سے اہم اقدام اٹھا لیا گیا، وفاقی کابینہ کی جانب سے فرسٹ کلاؤڈ پالیسی اور پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل منظورکرلیا گیا ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا کہ اہم ترین بل اور پالیسی کی منظوری پر وزیراعظم اور کابینہ کے شکر گزار ہیں، پرسنل ڈیٹا پروٹیکشنل بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ایکٹ بن جائے گا، بل کا مقصد شہریوں، سرکاری و نجی اداروں کے آن لائن ڈیٹا کی پرائیویسی یقینی بنانا ہے۔امین الحق نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ ادارے ڈیٹا، خدمات اورسسٹم کی سائبر سکیورٹی سے ہم آہنگی یقینی بنائیں گے، کلاؤڈ فرسٹ پالیسی وفاقی وزارتوں، محکموں، خودمختار اداروں کا احاطہ کرے گی، وزارتوں و اداروں کے مختلف ڈیٹا سینٹرز پربھاری اخراجات اوراپ گریڈیشن کا عمل مشکل ہوتا ہے، ڈیٹا سینٹرز مطلوبہ تقاضوں سے آراستہ کلاؤڈز پر مرحلہ وارمنتقل ہوں گے، سرکاری اخراجات میں کمی، ڈیٹا کا تحفظ اور اداروں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں