peoples party peca ke khilaaf har form par awaz uthaenge

پیپلزپارٹی پیکا کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی، گورنر پنجاب۔۔

 گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پیکا ایکٹ کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوں نے ملاقات کی جس میں پیکاایکٹ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حید رخان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور آ زادی صحافت کیلئے قربانیاں دیں ، پیپلز پارٹی کسی بھی ایسے بل کا حصہ نہیں بنے گی جو آ زادی صحافت میں رکاوٹ بنے، پیپلز پارٹی ایسے تمام اقدامات کی مخالفت کرےگی جس سے صحافی برادری کو نقصان پہنچے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جلد لاہور کا دورہ کریں گے ،پارٹی ورکرزاور رہنماوں سے ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام اورسیاسی طاقت واپس حاصل کرے گی، ن لیگ اقتدار میں آنے کے بعد پیپلز پارٹی کو نظر انداز نہ کرے۔سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو پیپلز پارٹی کے ساتھ کئے گئے معاہدوں پر عملدرآمد کرنا چاہئے ، پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ورکرز سمیت کسی سے زیادتی برداشت نہیں کروں گا ، پی پی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے ،پاکستان کے اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں