چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے میڈیاڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مجوزہ بل کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میڈیاٹریبونل سے تنقیدکرنےوالوں کی آوازوں کودباناچاہتی ہے۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کی ایک کمیٹی کومالک ومختاربنادینامنظورنہیں ہے،میڈیاڈویلپمنٹ اتھارٹی کامجوزہ بل آزادی صحافت کاخاتمہ کردے گا اور حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے میڈیا پرپابندیاں لگاناچاہتی ہے۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ میں مجوزہ بل کی منظوری کیخلاف جدوجہدمیں صحافی برادری کےساتھ کھڑاہوں اورپیپلزپارٹی کالے قانون کیخلاف صحافیوں کے احتجاج میں شریک ہوگی۔

Facebook Comments