تحریر: عبدالولی۔۔
اب آپ بھی سوچ رہے ہونگے کہ اگلی حکومت تو سو فیصد پاکستان پیپلز پارٹی کی ہے پھر گیم کیسے ہوا۔لیکن اب ماحول بدل چکا ہے لہذا جو میدان بنایا گیا تھا اب وہ نہیں رہا اور پیپلز پارٹی وزارت عظمی کے صف سے باہر ہوگئی۔
کوشش اب بھی جاری ہے کہ کسی بھی طرح سے ماحول کو بہتر بنایا جاسکے لیکن ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے کیونکہ نواز شریف اپنے لئے ماحول بنا چکے ہیں۔پیپلز پارٹی کے معاملات اس وقت خراب ہوئے جب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے بجٹ میں حمایت نہ کرنے کی بات کی گئی بعد میں خطروں کے کھلاڑی سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے کوشش ضرور کی گئی لیکن بات آگے بڑھ گئی تھی۔
بلوچستان سے سابق وزیر اعلی نواب ثنااللہ زہری،سابق سینیٹر عبدالقادر بلوچ سمیت دیگر اہم رہنماوں کی شرکت سے ظاہر ہورہا تھا کہ اس کے بعد بلوچستان سے دیگر پارٹیوں کا خاتمہ ہونے والا ہے۔وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں شمولیت کا اشارہ دیا تھا لیکن اب وہ بھی اپنے ساتھیوں سے سمیت آصف زرداری کے نام خط لکھ کرپیچھے ہٹ گئے جو کہ الارمنگ صورتحال ہے۔
پختونخواہ سے سابق رہنما ہشام اللہ خان مروت اور دیگر کی بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع تھی لیکن پختونوخواہ سے بھی اب پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ رک گیا۔پنجاب سے بھی امید ظاہر کی جارہی تھی کہ پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے والے ن لیگ کی بجائے پیپلز پارٹی میں شمولیت کرینگے لیکن وہ سب جہانگیر ترین کو پیارے ہوگئے۔
ن لیگ جو کل تک کہتی رہی کہ ہمارے پاس کسی کےلئے جگہ نہیں ہے لیکن اب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایک انٹریوں میں واضح کہا گیا کہ ن لیگ چھوڑنے والوں کےلئے گھر کے دروازے کھلے ہیں۔
سندھ میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد بننے جارہا ہے جس میں جی ڈی اے،جمعیت علما اسلام ف سمیت دیگر سیاسی جماعتیں بھی شامل ہوگی۔یہ اتحاد سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے البتہ ایک پریشر گروپ کے طور پر ضرور الیکشن میں موجود ہوگا۔
اب بھی وقت ہے کہ پیپلز پارٹی تین ماہ کے نگران سیٹ اپ میں گیم پلٹنے کےلئے بھرپور پلاننگ کرے۔دوسری طرف شہباز شریف نے اپنے بھائی میاں نواز شریف کو وزیر اعظم کو بنانے کےلئے بھرپور منصوبہ بندی کرچکے اور نواز شریف بھی دبئی اور سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد لندن روانہ ہوچکے اب دیکھنا ہوگا کہ ن لیگ کب تک قابل قبول ہے۔(عبدالولی)۔۔
پیپلز پارٹی کے ساتھ گیم ہوگیا؟
Facebook Comments