وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بول نیوز کے ملازمین کی جبری برطرفی اور ان کی ادائیگیاں نہ کئے جانے کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۔۔پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں۔ محنت کشوں اور ملازموں کی پارٹی ہے۔ ۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ بول انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور ملازمین کو جبری طور پر نکالنے کا سلسلہ بند کرے۔۔۔ تمام اقدامات کو قانون کے تحت عمل میں لایا جائے اور ملازمین کی تنخواہوں اور بقایاجات کی ادائیگگیوں کو یقینی بنایاجائے۔۔پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ۔۔پیپلز پارٹی بول کے ملازمین کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہرممکن سپورٹ کیا جائے گا۔۔
Facebook Comments