pemra mein afsaraan ki taraqqian

پیمرا کی چار دسمبر کی ہدایات عدالتی حکم پر معطل۔۔۔

سندھ ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے بیانات نشر کرنے سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔جسٹس عدنان اقبال پر مشتمل سندھ ہائیکورٹ سنگل  بینچ نے درخواست پر سماعت کی اور فیصلہ سناتے ہوئے پیمرا کی 4 دسمبر کی ہدایات معطل کر دیں۔سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور پیمرا کو 21دسمبر کیلئےنوٹس جاری کر دیئے۔پیمرا کا جاری اعلامیے میں کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں کا میڈیا کو بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ میڈیا دانستہ اور غیردانستہ کسی بھی نفرت پھیلانے والے کو فروغ نہ دے۔ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 پر لازمی طور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔پیمرا اعلامیہ میں کہا گیا کہ 9 مئی کو عوامی و ریاستی املاک پر حملے کیے گئے، عوام کی جان کو خطرے میں ڈالا گیا۔ 9 مئی کو ریاست مخالف بیانات دیے گئے، جن کا مقصد فیڈریشن کو کمزورکرنا تھا۔ ان واقعات کا مقصد معاشرے میں نفرت پھیلانا تھا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کو ریاست اور اداروں کو نقصان پہنچانے کی مذموم سازش کی گئی۔ 9 مئی کے واقعات کی بھرپورمذمت کی جانی چاہیے۔ ان واقعات میں ملوث لوگوں کو فروغ دینے سے گریز کرنا چاہیے۔میڈیا ریگولیٹر نے کہا کہ قوانین اور عدالتی حکم کے مطابق نفرت پھیلانے والوں کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے۔ ریاستی اداروں کیخلاف عوامی جذ بات بھڑکانے والوں کو ایئر ٹائم دینے سے گریز کیا جائے۔پیمرا کے اعلامیے میں کہا گیا کہ الیکٹرانک میڈیا ادارتی بورڈز اور پیمرا قوانین کے وضع کردہ اصولوں کی تعمیل کرے۔جاری اعلامیے کے مطابق الیکٹرانک میڈیا براہ راست نشریات میں تاخیری طریقہ کار پر عمل کرے۔ الیکٹرانک میڈیا غیر جانبدار اور آزاد ادارتی بورڈز تشکیل دیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں