پیمرا نےبیشتر ٹی وی چینلز کےمارننگ شو میں پاکستانی ثقافت و روایات کے منفی پروگراموں پر انتباہی نوٹس جاری کیاہے۔ پیمرا اعلامیے میں کہاگیا کہ اس سلسلے میں لوگوں کی جانب سے ٹویٹر، پاکستان سٹیزن پورٹل،کال سینٹرز کو متعدد اورمسلسل شکایات مل رہی ہیںجن میں بیشتر مارننگ شوز میں ناز یبا موا د نشر کرنے کے حوالے سے اعتراضات کئے ہیں۔ مار ننگ شوز میں شادی بیاہ، ناچ گانے،فیشن اور لوگوں کی نجی زندگی پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔ پیمرا کے مطابق مارننگ شوز میں قومی اسمبلی اور سینٹ کمیٹیوں میں زیر نظر معاملات پر بحث کی جارہی ہے پارلیمنٹرنز نے اس رجحان کی بھی مذمت کی ہے۔پیمرا کے مطابق مارننگ شوز میں دکھائے جانے والے مواد پر سخت ردعمل کا اظہاردیکھا گیا ہے،مارننگ شوز میں ایسے موضوعات پر بات کی جاتی ہے جو ہماری معاشرتی اور سماجی اقدار کے منافی ہے لہٰذا تمام سیٹلائیٹ ٹی وی چینلز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اپنی ادارہ جاتی نگران کمیٹی اورنظام کو یقینی بنائیں اور ایسے موضوعات کا انتخاب کریں جو ہماری سماجی اقدار اور پیمرا ضابطہ اخلاق کی شقوں کے عین مطابق ہو۔
مارننگ شوزوالوں کو پیمرا کی وارننگ جاری۔۔
Facebook Comments