پیمرا نے مریم نواز کی پریس کانفرنس دکھانے پر ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کردیاہے ، پیمرا کے مطابق ٹی وی چینلز کی جانب سے عدلیہ اور ریاستی اداروں کے خلاف پریس کانفرنس براہ راست دکھائی گئی ۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ایسی کانفرنس دکھانا پیمرا قوانین کیخلاف ورزی ہے ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پریس کانفرنس میں ایک مبینہ ویڈیو دکھائی گئی تھی جس میں احتساب عدالت کے جج اور لیگی کارکن ناصر بٹ کو گفتگو کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔
Facebook Comments